• August 28, 2022

بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے کچھ ایسے طریقے جو ان کو آپ کا فرمانبردار بنا دیں

آج کی نئی نسل بہت بگڑ گئی ہے اور وہ ماں باپ کی عزت کرنا بھول گئے ہیں۔ نہ بات مانتے ہیں اور نہ ہی عزت کرتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی ہے؟ 

آج کے والدین یہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں کہ ہم نے اپنے بچوں کو وہ سب دیا ہے جو ہمیں اپنے والدین سے نہیں ملا۔

حقیقت یہ ہے کہ آج کے والدین نے بچوں کو مادی سہولیات تو ضرور دے دی ہیں مگر ایک اہم چیز دینا بھول گئے جس کی ان کے پاس بھی بہت کمی ہو گئی ہے اور وہ چیز ہے وقت- آج کے والدین کے پاس اپنے بچے کے ساتھ وقت گزارنے کا ہی وقت نہیں ہے اور اگر غلطی سے وقت مل بھی جاتا ہے تو اس وقت میں بچے اپنے فون میں گم اور والدین اپنے فون میں گم ہوتے ہیں-

اب ہم آپ کو کچھ طریقے بتائيں گے جو آپ کے اور آپ کے بچوں کے درمیان کی دوری کو کم کرکے ان کو آپ کے قریب کر دیں گے-

بچوں سے ان کے اسکول اور دوستوں کی بات کریں

بات سنیں مگر نصیحت نہ کریں

بچوں کے ساتھ مل کر کچھ نیا کریں

 بچوں سے ایسے سوالات کریں جن کے جواب وہ ہاں نہ کے علاوہ دیں

ان طریقوں کو اپنانے کے بعد آپ خود محسوس کریں گے کہ بچے آپ کے نہ صرف قریب آگئے ہیں بلکہ وہ آپ کی بات ماننے کے ساتھ آپ کا احترام کرنا بھی شروع کر دیں گے-

Leave a Reply

Your email address will not be published.