• August 21, 2022

سائرہ یوسف کی نئی تصویر وائرل ہوگئی

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

سائرہ یوسف نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ کو سیاہ شرٹ اور نیلی جینز میں مسکراہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹو کے کیپشن میں سائرہ یوسف نے سیاہ اور نیلے رنگ کا دل لگایا ہے۔ تصویر کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ کے لباس کی تعریف کی جا رہی ہے۔

سائرہ یوسف دیگر اداکاراؤں کی طرح انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ”صنفِ آہن“ میں ”آرزو“ نامی لڑکی کا کردار نبھایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.