• August 18, 2022

سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی کی ہم شکل ڈھونڈ لی

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سجل علی سے مشابہت رکھنے والی لڑکی کو ڈھونڈ لیا ہے اور دونوں کی تصاویر کو ایک ساتھ جوڑ کر شیئر کر رہے ہیں۔

اکثر لوگوں نے سن رکھا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کا ہم شکل موجود ہے۔ کچھ عرصہ قبل مہوش حیات، رمشا خان، دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کی ہم شکل سامنے آئی تھیں۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات کی ہم شکل قرار دینے پر بھارتی اداکارہ کا ردعمل

سجل علی کے مداح جس لڑکی کو اداکارہ کا پم شکل قرار دے رہے ہیں ان کا تعلق جرمنی سے ہے۔ وہ ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

‘کوئین دارو‘ کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہے۔ وہ انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں جس کا اندازہ اکاؤنٹ پر موجود ان کی لاتعداد تصاویر اور ویڈیوز سے کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.