• August 28, 2022

سیلاب کی تباہ کاریوں کا کیسے مقابلہ کیا جائے؟

 سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد وزیر اعظم نے جماعتی کانفرنس بلا لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاب کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے جماعتی کانفرنس بلا لی، وزیر اعظم ہاوس میں اتوار کے روز ہونے والی .کانفرنس میں پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں سمیت دیگر جماعتیں بھی شرکت کریں گے

سیلاب سے ہرطرف تباہی، دریائے کابل کے پشتے ٹوٹ گئے، کمراٹ میں تمام رابطہ پل دریا برد، شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند24 گھنٹے میں بارش اور سیلاب سے ملک میں 119 افراد جاں بحق 71 زخمی ہوئے ہیں، 24گھنٹوں میں 56 مرد، 9 خواتین اور 32 بچے بارشوں سے جاں بحق ہوئے ہیں، آزادکشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، بلوچستان میں 24گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوئے ہیں، گلگت بلستان میں سیلاب سے 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 بچے لاپتہ ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں 31 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ہیں

 تاہم تحریک انصاف کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.