• August 28, 2022

شوبز شخصیات نے قوم سے سیلاب زدگان کے لیے مدد کی اپیل کردی

 پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ مختلف فنکار سیلاب زدگان کے دکھ میں شریک متاثرین کی آواز بن گئے۔مشکل کی اس گھڑی میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی نے قوم سے سیلاب زدگان کے لیے مدد کی اپیل کردی تو کوئی خود ہی کمربستہ مدد کو پہنچ گیا۔اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملک میں جاری سیاسی صورت حال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک جانب سیلاب نے تباہی مچادی ہے، غریب افراد بے گھر ہورہے ہیں، تباہ حال متاثرہ افراد شدید خوف ہ ہراس میں مبتلا ہیں لیکن ہمارے سیاسی لیڈرز اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں۔

شوبز شخصیات نے قوم سے سیلاب زدگان کے لیے مدد کی اپیل کردی۔ ممتاز گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی ایک بار پھر سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کھڑی ہوگئیں، انہوں نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے ’وسیلہِ راہ‘ کے نام سے امدادی کیمپین کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی خاطر قوم سے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

لوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میری آپ سے درخواست ہے کہ خٴْدا کے واسطے آگئے بڑھیں اور بلوچستان میں کھانا پانی پہنچائیں میرا بلوچستان ڈھوب گیا ہے ۔ گلوکارہ و اداکارہ فرحان سعید نے کہا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، 

احسن خان نے ایک اور پوسٹ میں سوات کے سیلاب زدہ علاقے کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل میرے ہم نشیں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار ختم ہو گیا ہے، کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، گھر پانی کے ریلے میں بہہ گئے،متاثرین کے پاس کھانے پینے کا سامان نہیں ہے

پیارے وطن کے لیے دعا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے مدد کی اپیل کی اور کہا ہے کہ وہ اپنے حلقہ احباب سے بھی اس پیغام کو پہنچائیں، ہمارے ہم وطنوں کو ہماری ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.