• August 30, 2022

ہمارا دعویٰ ہے کہ آپ یہ نہیں جانتے ہوں گے

We claim you wouldn't know it

اسکول بلاشبہ ان جگہوں میں سے ایک ہے جہاں ہمیں زندگی کے اسرار و رموز سیکھنے میں مدد ملتی ہے اور ہم علم سے فیضیاب ہوتے ہیں- لیکن آج بھی اس دنیا میں ایسی بے شمار چیزیں موجود ہیں جن کے بارے میں شائد اسکول بھی ہمیں نہ بتائے۔

 فرنچ فرائز

ہم میں سے اکثر لوگ اس مقبول ڈش کو فرنچ فرائز” کے نام سے جانتے ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ ہم اسے “بلجین فرائز” کہنا شروع کر سکتے ہیں۔ 

 فرانسیسی فرائز کی ابتدا بلجیم میں دریائے میوز پر ہوئی تھی جہاں دیہاتی روایتی طور پر تلی ہوئی مچھلی کھاتے تھے اور جب سردیوں کے موسم میں دریا جم جاتا تو گاؤں والوں نے تلی ہوئی مچھلی کی جگہ آلو لے لیتے تھے لیکن بلجیم کے جنوب کی زبان فرانسیسی ہے، اس لیے انھوں نے اس لذیذ ڈش کو فرانسیسی فرائز کا نام دے دیا۔

 صحرائے صحارا میں برف باری

 2018 میں صحرائے صحارا میں برف باری ہوئی، جس نے اسے برف کی نرم تہہ سے ڈھانپ دیا۔اگرچہ یہ صرف ایک دن تک جاری رہا لیکن یہ دوسرا موقع تھا کہ اس طرح کا واقعہ وہاں پیش آیا۔

آپ اکثر اپنے ارگرد موجود خواتین کو اونچی ہیل والے جوتے پہنے دیکھتے ہوں گے اور اگر یہ ہیل مردوں کو پہننے کو کہا جائے تو یقیناً آپ کا جواب نہ میں ہوگا لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اونچی ایڑی کے جوتے ابتداء میں مردوں کیلئے ڈیزائن کئے گئے تھے۔17ویں صدی کے دوران یہ اونچی ایڑی والے جوتے یورپ میں عام ہوگئے، یہاں تک کہ یہ خواتین کے فیشن کا زیادہ رجحان بن گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.